مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کے ذاتی ای میل اکائونٹ سے امریکی صدر اوبامہ کے دور میں پاک افغان پالیسی کے آغاز سے متعلق کچھ مواد جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وکی لیکس نے پاک افغان خطے پر امریکی پالیسی سے متعلق دستاویزات شائع کی ہیں۔ ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی حکمت عملی17نومبر 2008 سے پہلے یعنی باراک اوبامہ کے صدر بننے سے پہلے ہی تیار کر لی گئی تھی۔ یہ دستاویزات سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے تیار کی تھیں جو اس وقت اوبامہ کی صدارتی مہم میں پیش پیش تھے۔ حکمت علی تیار کرنے سے پہلے جان برینن اور ان کی ٹیم نے ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پاس پاک افغان خطے میں کامیابی حاصل کرنے کیلیے کوئی جامع حکمت عملی نہیں ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان اور افغانستان میں مل کرکام کرنے کے بجائے اپنے اپنے مشن سیٹ کر کے کام کر رہے ہیں۔
اوبامہ نے اقتدار سے پہے پاکستان اور افغانستان پر ہوم ورک کرلیا تھا، وکی لیکس
وکی لیکس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کے ذاتی ای میل اکائونٹ سے امریکی صدر اوبامہ کے دور میں پاک افغان پالیسی کے آغاز سے متعلق کچھ مواد جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1859119
آپ کا تبصرہ